ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ میں گھاس کے ڈھیر کو آگ لگنے سے پچاس ہزار روپے کا نقصان

منڈگوڈ میں گھاس کے ڈھیر کو آگ لگنے سے پچاس ہزار روپے کا نقصان

Thu, 15 Dec 2016 04:54:56    S.O. News Service

منڈگوڈ 14/دسمبر (ایس او نیوز) شہر کے ماری کامبا ایکسٹینشن میں واقع ایک کھیت میں گھاس کے ڈھیر کو آگ لگنے سے پچاس ہزار روپے نقصان کا اندازہ لگایا گیا ہے۔یہ چاول کے کھیت اور گھاس امام صاب نشان دار کی ملکیت بتائے جاتے ہیں۔

 آگ لگنے کی خبر ملنے پر فائر بریگیڈ والے موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کارروائی انجام دی۔شبہ ظاہر کیاجاتا ہے کہ کسی نے شرارتاً کھیت میں جمع کیے گئے گھاس پر جلتی ہوئی بیڑی یا سگریٹ پھینکی تھی جس کی وجہ سے یہ آگ لگی۔پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔


Share: